گورنرسندھ سے ایم کیوایم کالاتعلقی کابیان نوراکشتی بھی ہوسکتاہے ،شرجیل میمن

منگل 12 مئی 2015 08:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ گورنرسندھ عشرت العبادسے ایم کیوایم کالاتعلقی کابیان نوراکشتی بھی ہوسکتاہے ،12مئی اور9اپریل کے واقعات کے وقت بھی عشرت العبادہی گورنرتھے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گورنرعشرت العبادکااحترام کرتے ہیں ،اچھے انسان ہیں ،ثالثی کاکرداربھی اداکرتے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

استعفیٰ مانگناایم کیوایم کااندرونی معاملہ ہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پانی کے بحران پرمانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ہے ،کمیٹی میں سیاسی جماعتوں کے ارکان بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ واٹربورڈکی تمام تنصیبات پرایک ماہ میں میٹرنصب ہوں گے ۔کراچی میں طلب کے مقابلے میں دستیاب پانی 58فیصدہے ۔پانی بحران کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ واٹربورڈکانادہندہ نہیں ہوں