موسمیات پیشنگوئی سسٹم کی بہتری ،سیلاب سے بچاؤ،جاپان کی پاکستان کو 36 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری

منگل 12 مئی 2015 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء) جاپان نے حکومت پاکستان کو دو پراجیکٹ موسمیات پیشنگوئی کے سسٹم کو بہتر بنانے اور شہری علاقے کو سیلاب کے خطرے سے بچانے کیلئے چھتیس ملین ڈالر کی امداد دینے کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جاپان اور پاکستان کے درمیان اسلام آباد میں چھتیس ملین ڈالر امداد دینے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے اس کے مطابق گوجرانوالہ میں گندے پانی کے نکاس اور سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے موسم کی پیشنگوئی کے سسٹم کو بہتر بنانا اور گوجرانوالہ شہر کے گندے پانی کے نکاس کے سسٹم کو ٹھیک کرنے کے منصوبے شامل ہیں گندے پانی کی نکاس سے بالا آخر صفائی کا نظام بہتر ہوجائے گا اور شدید بارش کے نتیجے میں سیلاب کے خطرے میں کمی آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :