اراکین سینٹ فلورپرتقریرکے دوران پینٹوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کرکھڑے نہ ہواکریں، رضاربانی

منگل 12 مئی 2015 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء)چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کہاکہ اراکین سینٹ فلورپرتقریرکے دوران پینٹوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کرکھڑے نہ ہواکریں ۔

(جاری ہے)

پیرکے روزسینٹ کے اجلاس کے دوران مختلف سینیٹرزنے اپنی تقاریرپینٹوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کرکی ،جس پررضاربانی نے تمام اراکین سینٹ کوہدایت کی کہ ایوان میں تقریرکے دوران اراکین اپنی جیبوں میں ہاتھ ڈال کرمخاطب نہ ہوں کیونکہ یہ غیرپارلیمانی اندازہے