سعد رفیق با رے عدالتی فیصلے کا احترا م کر تے ہیں ، شاہ محمود قریشی، فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دینے کا حق رکھتے ہیں، سیاسی اور قانونی لڑائی ساتھ ساتھ لڑینگے، میڈیا سے گفتگو

منگل 12 مئی 2015 08:38

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء) پا کستا ن تحر یک انصا ف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے ٹربیونل کے فیصلے کو معطل کرنے کا احترام کرتی ہے تاہم ہم اس فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دینے کا حق رکھتے ہیں اور ہم سیاسی اور قانونی لڑائی ساتھ ساتھ لڑینگے ۔

یہ بات انہوں نے سوموار کی دوپہر الیکشن کمیشن ملتان کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں برملا کہتا ہوں کہ چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمشنر کا احترام کرتا ہوں ان کا مکمل احترام کروں گا قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے اور میری جماعت بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی انہوں نے کہا کہ میں نے ملتان سے نااہل ہونے والے صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب عبدالوحید آرائیں کی خالی نشست پی پی 196ء پر اکیس مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی پر اس حلقے میں اپنے امیدوار کی حمایت میں جلسہ نہ کرنے بارے لگائی جانے والی پابندی الیکشن کمیشن ملتان کو تحریری درخواست دی ہے اور کہا ہے کہ حکومت پنجاب الیکشن کمیشن کے اس رولز کی خلاف ورزی کررہی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لیٹر جاری کیا ہے جس کے تحت اس حلقے میں ترقیاتی کام کرائے جانے کیلئے حکم دیا ہے جس کا مقصد حکومت پنجاب کی اس حلقے میں مداخلت اور سرکاری ذرائع استعمال کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس لیٹر میں نااہل وزیر ڈی سی او ملتان سی پی او ملتان اور ٹی ایم ایم ملتان کو احکامات جاری کئے گئے ہیں یہ الیکشن رولز کی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرکے اس نوٹیفکیشن کی وضاحت طلب کریں انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے سابق سی پی او ملتان سلطان چوہدری کا تبادلہ منسوخ کردیا تھا مگر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کے اس حکم کی تعمیل نہیں کی اور یہ بھی دوسری خلاف ورزی ہے جبکہ اس ضمنی انتخابات میں ملتان سے باہر سے آنے والے ارکان اسمبلی بھی ضمنی انتخابات کی مہم چلارہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کررہے ہیں میں اس حلقے کا منتخب ایم این اے ہوں وہ مجھے کیسے روک رہے ہیں ۔

پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ پندرہ مئی کو عمران خان کا ملتان میں جلسہ ریلوے گراؤنڈ ملتان میں منعقد ہوگا ہم ڈی ایس ریلوے ملتان سے رابطہ کررہے ہیں مگر وہ ہم سے رابطے میں نہیں ہیں انہوں نے کہا ک الیکشن کمیشن ملتان کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ اسے ریلوے گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ملتان انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ پندرہ مئی کے جلسے کیلئے ریلوے گراؤنڈ میں سکیورٹی انتظامات کرے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور پنجاب پولیس وزیراعلیٰ کی ہے ہم نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ضمنی الیکشن میں رینجرز تعینات کئے جائیں اور ہمارے اس موقف کو الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا ہے او ر سی پی او نے بھی اس کی تائید کی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کچھ سرکاری ملازمین کھلم کھلا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمود الحسن کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں جس میں ان کا ایک بہنوئی راجہ ظہیر بابر اور ایک واپڈا کا ملازم سیف شامل ہے الیکشن کمیشن رانا ظہیر کو معطل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :