آئی جی اسلام آباد پولیس طاہرعالم آج اہم پریس کانفرنس کریں گے،آئی جی کے پریس کانفرنس اعلان سے قبل وزارت داخلہ کواعتمادمیں نہیں لیاگیا جس سے وہ پریشان ہے، ذرائع

منگل 12 مئی 2015 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء)آئی جی اسلام آباد پولیس طاہرعالم خان آج(منگل کو )دن 11بجے پولیس لائن میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ،جس میں وہ اسلام آبادمیں جرائم کی شرح پرقابوپانے کے حوالے سے میڈیاکے نمائندوں کواہم تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ پریس کانفرنس پرپریشان ہے ،آئی جی کی جانب سے پریس کانفرنس اعلان سے قبل وزارت داخلہ کواعتمادمیں نہیں لیاگیا،پریس کانفرنس خیبرپختونخواہ ایم پی اے کے پارلیمنٹ ممکنہ دھرنے کومتنازعہ بنانے کیلئے ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹس کے بعدآئی جی کی پریس کانفرنس منسوخ ہونے کے قوی امکانات ہیں