نریندر مودی کا دورہ چین ، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے زیر بحث

ہفتہ 16 مئی 2015 08:24

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ ِ چین کے دوران عجیب و غریب انداز میں لی گئی تصاویر کا ٹوئٹر پر خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ تصاویر کے ساتھ لوگوں کی جانب سے لکھے گئے مضحکہ خیز جملے اور بھی مقبول ہو رہے ہیں۔ سفید کرتا، سیاہ چشمہ اور کندھے پر شال لیے نریندر مودی کے انوکھے انداز ٹوئٹر پر بے حد مقبول ہو رہے ہیں۔

تصاویر تو بھارتی وزارت داخلہ نے جاری کیں لیکن سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصرے نے انھیں چار چاند لگا دیے۔ ایک مجسمے کے پاس سے جھانکتے مودی کو کسی نے سمجھا کہ شاید مودی اس سے پتلی پن والا چارجر مانگ رہے ہیں تو کسی نے مجسمے کو منموہن سنگھ سمجھا اور مودی کی جانب سے کہا ارے من موہن سنگھ ا?پ یہاں۔ ایک تصویر میں مودی کو چینی وزیراعظم سے یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ وہ ان مورتیوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو جواب میں چینی وزیراعظم غصے سے انھیں کہتے ہیں مودی یہ چین ہے یہاں کسی کا ریپ نا کرنا۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے مورتیوں کے درمیان عجیب انداز سے چلتے مودی کی چال کو ''مون واک '' کا نام دیا۔ ایک اور ٹویٹ میں مودی کو مجسمے سے یہ پوچھتے نظر آتے ہیں کہ ''کیا تم سلمان خان کی گاڑی چلا رہے تھے'' تاہم ایک تصویر میں مودی ان تمام تصاویر سے جان چھڑاتے ہوئے معافی مانگتے نظر آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :