وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہیلی کاپٹر خریدنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ،ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ ہیلی کاپٹر کی خریداری پر صرف کیا جا ئے گا

ہفتہ 16 مئی 2015 08:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء) بلوچستان کی صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے ہیلی کاپٹر خریدنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔ ہیلی کاپٹر خریدنے کے لیے فنڈز بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر بلوچستان کے چیف سیکرٹری نے ہیلی کاپٹر کی خریداری کیلئے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کردیئے ہیں بلوچستان کے سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے کیلئے ہیلی کاپٹر خریدنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات تک حاصل نہیں ہیں اور وزیراعلیٰ قومی خزانے کو اپنی عیاشیوں پر خرچ کررہے ہیں صوبے میں امن وامان کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر خریدنے کی بجائے صوبے کے وسائل کو عوام کی حالت اور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر خرچ کریں ۔

متعلقہ عنوان :