اسلام آباد سے کراچی تک جدید ترین گرین لائن ٹرین شروع ،،وزیر اعظم نے افتتاح کیا ، ٹر ین میں مسافروں کو ہر طر ح کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی،ٹرین میں 545 مسافروں کی گنجائش،5500 کرایہ وصول کیا جائیگا

ہفتہ 16 مئی 2015 08:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء)اسلام آباد سے کراچی تک تمام سہولتوں سے آراستہ جدید ترین گرین لائن ٹرین سروس کا آغاز کردیا گیا ہے،وزیر اعظم نوازشریف نے گرین لائن ٹرین کا افتتاح کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے کراچی تک گرین لائن ٹرین کا افتتاح کیا اور دعا کی جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے گرین لائن ٹرین کا معائنہ کیا اور گرین لائن ٹرین میں موجود تمام سفری سہولتوں کو سراہا اور تعریف کی ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔گرین لائن ٹرین سروس اسلام آباد سے کراچی تک 23 گھنٹوں میں اپنا سفر مکمل کرے گی جبکہ یہ ٹرین راولپنڈی ،لاہور، خانیوال ،بہاولپور ،حیدر آباد اور روہڑی کے مقام پر سٹاپ کرے ۔

(جاری ہے)

ٹرین میں 545 مسافروں بیٹھنے کی گنجائش ہے اور فی کس مسافر 5500 کرایہ وصول کیا جائیگا اورچھوٹے بچوں کیلئے 4100 کرایہ وصول کیا جائیگا۔

تمام سہولتوں سے میسر گرین لائن ٹرین میں مسافروں کو کھانا سمیت تمام سفری سہولیات مفت میسر کی جائیں گی۔مسافروں کو صبح کا ناشتہ ،لنچ، ڈنر ،اخبارات ،رسالے ،ٹی وی ،اے سی ، فریج ،انٹرنیٹ اور وائی فائی جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی ،ٹرین میں کھانے اور سروس کے معیار کو بہتر رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات ہوں گے اورٹرین میں خصوصی طور پر سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔گرین لائن ٹرین روزانہ سہ پہر 3:15 منٹ پر روانہ ہوگی اور دوسرے دن 2:30 بجے پہنچے گی

متعلقہ عنوان :