اسلام آباد،تم نے کیو ں روکا ،رات بارہ بجے پولیس اہلکار کے ساتھ ادھیڑ عمر خاتون الجھ پڑی،گالیا ں گلوچ کے بعد دھمکیا ں دیتی بھاگ نکلی ،پولیس اہلکار ہکا بکا رہ گیا

ہفتہ 16 مئی 2015 08:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء) آبپارہ میں تم نے کیو ں روکا ،رات بارہ بجے پولیس اہلکار کے ساتھ ادھیڑ عمر خاتون الجھ پڑی،گالیا ں گلوچ کے بعد دھمکیا ں دیتی ہوئی بھاگ نکلی ،پولیس اہلکار ہکا بکا رہ گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب دلچپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب آبپارہ میں ٹیکسی میں سوار ایک ادھیڑعمر خاتون آئی تو انہیں آبپارہ کے ایک پولیس اہلکار نے روکنے کی کوشش کی تو اس پر خاتون نے پولیس اہلکار کو ننگی گالیاں دیتے ہوئے دھمکی دی کہ آپ تو کیا آپ کا آئی جی بھی مجھے نہیں روک سکتا ،خاتون کی ہرزہ سرائی پر پولیس اہلکار (ع)خاموشی اختیار کرتے ہوئے پتلی گلی پکڑگیا جبکہ خاتوں اپنے گھر کو روانہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :