دو مردوں کے ایک ہی خاتون کا شوہر ہونے کے دعوے کی سماعت20مئی تک ملتوی

ہفتہ 16 مئی 2015 08:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے دو مردوں کی جانب سے ایک ہی خاتون کا شوہر ہونے کے دعوے کے معاملے کی سماعت20مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونگی امر سدھو کے رہائشی سلمان نے والٹن کے رہائشی محمد ہاشم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے کہ اس مدعی کی بیوی رابعہ کو اغوا کر رکھا ہے جبکہ محمد ہاشم کا موقف ہے کہ اس نے رابعہ کو اغوا نہیں کیا۔

انہوں نے شرعی طریقے سے نکاح کیا ہے۔فاضل عدالت نے اس معاملے میں بحث کے لئے فریقین کے وکلاء کو آئندہ پیشی پر طلب کر لیا ہے اور تھانہ فیکٹری ایریا کے تفتیشی افسر کو بھی حکم دی اہے کہ وہ آئندہ پیشی پر مقدمے کا تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کرے ۔