بھارتی وزیراعظم کا دورہ چین، ہم منصب سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں ،دونوں ملکوں کے مابین 24 معاہدوں پر دستخط کئے گئے

ہفتہ 16 مئی 2015 08:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے اپنے سرکاری دورے کے دوران اپنے ہم منصب سمیت دیگر چینی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور بیجنگ کے ساتھ 24 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر چینی وزیراعظم لی کیانگ کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے اقتصادی اور معاشی تعاون سمیت دس بلین ڈالر کے چوبیس مختلف معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔

معاہدوں پر دستخط کے بعد مشترکہ پریس کافرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملاقات سمیت مختلف معاملات کو اتفاق رائے سے حل کرلیا گیا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت چین کے ساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ چینی وزیراعظم لی کیکیانگ نے اس موقع پر کہا کہ بھارت اور چین ایشیا کی ترقی کیلئے انجن کا کردارادا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :