بی سی سی آئی کا چیمپئنز لیگ ٹی 20 ختم کرنے کا فیصلہ، چیمپئنزلیگ کی جگہ یو اے ای میں منی آئی پی ایل کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مختلف ممالک کے ٹاپ کلبز حصہ لیں گے

ہفتہ 16 مئی 2015 08:07

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ختم کرکے منی آئی پی ایل لانچ کرنیکا فیصلہ کرلیا،بھارتی میڈیا کے مطابق شائقین کی عدم دلچسپی کے باعث بی سی سی آئی نے چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیمپئینزلیگ کی جگہ یو اے ای میں منی آئی پی ایل کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مختلف ممالک کے ٹاپ کلبز حصہ لیں گے،چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بی سی سی آئی، کرکٹ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ مل کر کرتے تھے، چیمپئینزلیگ کا آغازدوہزارنومیں ہوا تھا اوراب تک اس کے چھ ایڈیشنزہوچکے ہیں، ایونٹ میں آئی سی سی ممبرممالک کی ڈومیسٹک چیمپیئن ٹیمیں حصہ لیتی ہیں،پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی چیمپئین فیصل آباد ولووز، سیالکوٹ اسٹالینزاورلاہورلائنزبھی ایونٹ میں حصہ لے چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :