زمبابوے کرکٹ ایک ایک بار پھر دورے کی یقین دہانی کرادی ،زمبابوے کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان سے متعلق پی سی بی کوتحریری آگاہ کردیا

ہفتہ 16 مئی 2015 08:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء)زمبابوے کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان سے متعلق پی سی بی کوتحریری طورپرآگاہ کردیا،ٹیم شیڈول کے مطابق دورہ کریگی۔ترجمان کرکٹ بورڈکے مطابق زمبابوے ٹیم 19مئی سے شیڈول کے مطابق دورہ کریگی ،پیراورمنگل کی درمیانی شب2بجے ٹیم پاکستان پہنچے گی زمبابوے کرکٹ نے ایک بار پھر پاکستان کے دورے کی یقین دہانی کرادی ہے ،لیکن اس بار پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کرکٹ سے تحریری جواب مانگ لیا ہے۔

پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ پاکستان کی تحریری طور یقین دہانی کرائے۔ زمبابوے کرکٹ اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پی سی بی نے گزشتہ رات ان کی ٹیم کو مزید سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس کے بعد وہ پاکستان کا ٹور کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق کراچی میں حالیہ دہشتگردی کے واقع کے بعد اس دورہ پر کچھ تحفظات تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہ دور کردیئے ہیں۔

چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے وہ زمبابوے کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں،جنہیں اپنی حکومت سے اجازت درکار ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی میزبانی کرنے کو تیار ہے۔سابق کپتان رمیز راجا نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا، لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ وہ اب پاکستان آکر کھیلنے کو تیار ہیں۔ زمبابوے ٹیم کو 19 مئی کو پاکستان پہنچنا ہے ،لیکن کرکٹ زمبابوے کی طرف سے کبھی ہاں کبھی نا نے پی سی بی کیلئے بھی مشکلات پیدا کردیں۔زرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کرکٹ سے کہہ دیا ہے کہ کہ اگر وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو لکھ کر دیں ، زبانی بات سے کام نہیں چلے گا۔

متعلقہ عنوان :