کراچی ، پولیس اور رینجرز کے چھا پے ،ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت 110 ملزمان گرفتار،شہر قائد کا امن تہہ و بالا کرنے وا لوں کے گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے، ترجمان رینجرز

ہفتہ 16 مئی 2015 08:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے چھاپوں میں ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت 110 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ امن کے دشمنوں اور شہر قائد کا امن تہہ و بالا کرنے والے قاتلوں ، ٹارگٹ کلرز ، دہشت گردوں کے گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپے خمیسو گوٹھ، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، کورنگی، نارتھ ناظم اور اورنگی ٹاون کے علاقوں میں مارے گئے ہیں۔ چھاپوں کے دروان 78 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ٹارگٹ کلر، بھتہ خور ، گینگ وار اور کالعدم تنظیموں کے کارندے شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے ایس ایم جی رائفلز سمیت دیگر ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔جمشید ٹاؤن پولیس نے بلوچ پاڑہ کا محاصرہ کرکے 32 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن سانحہ صفورہ میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :