بحری امداد ی جہاز کی تلاشی سے انکار ،یمن نے ایران سے سفیر واپس بلا لیا

ہفتہ 16 مئی 2015 08:28

صنعاء ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء )یمن نے ایران میں متعیّن اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔یمنی وزیرخارجہ ریاض یاسین کے دفتر نے ایران کی جانب سے بھیجے گئے ایک بحری امدادی جہاز کی تلاشی کے انکار کے بعد تہران میں متعیّن سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی دارالحکومت الریاض میں قائم صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت نے ایران کی جانب سے بھیجے گئے بحری جہاز کی یمنی بندر گاہ پر لنگرانداز ہونے سے قبل تلاشی پر اصرار کیا تھا لیکن ایران نے اس طرح کی تلاشی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

یمنی حکومت کو شْبہ ہے کہ ایران امدادی سامان کے پردے میں بحری جہازوں کے ذریعے حوثی شیعہ باغیوں کے لیے اسلحہ اور گولہ بارود بھیج رہا ہے۔یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی ماضی میں متعدد مرتبہ ایران پر حوثی باغیوں کو اسلحہ مہیا کرنے کے الزامات عاید کرچکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کے ذریعے یمن میں حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں کو اسلحہ مہیا کرنے پر پابندی عاید کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :