نیپال میں چار روز قبل لاپتہ امریکی امدادی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا

ہفتہ 16 مئی 2015 08:26

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء) نیپال میں چار روز قبل لاپتہ ہونے والے امریکی امدادی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپالی فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیاہے کہ چار روز قبل لاپتہ ہونیوالے امریکی امدادی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے ہیلی کاپٹر میں چھ امریکی اور دو نیپالی فوجی سوار تھے نیپالی فوج کے ترجمان میجر جنرل بسنت نے بتایا کہ ملبے کی نشاندہی چین کی سرحد کے قریب واقع ڈولکھا کے علاقے سے ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کاملبہ فضائی تلاش کے دوران دیکھا گیا اور اب اس علاقے میں اترنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ مزید معلومات حاصل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ملبے کے قریب لاشوں کو دیکھا گیا واضح رہے کہ امدادی ہیلی کاپٹر منگل کے روز زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیو ں کے دوران اچانک لاپتہ ہوگیا تھا ۔