لاہورہائیکورٹ ، ایاز صادق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور

ہفتہ 16 مئی 2015 08:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزارنے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے عدالتی حکم پر آئین کے آرٹیکل پینتالیس،دوسواڑتالیس اور دو سوتریسٹھ کیخلاف اسپیکرقومی اسمبلی کو درخواسات بھجوائی تھی،،کئی ماہ گزرنے کیباوجود اس کا فیصلہ نہیں کیا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے،،انہوں نے کہا کہ تینوں آرٹیکلز آئین کے بنیادی ڈھانچے اور شرعی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،،آئین کے تحت صدر کو معافی کا اختیار اور اعلی حکومتی عہدیداروں کو عدالتوں میں حاضری سے کوئی استثنی نہیں ہے لہذا عدالت سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے جائے،،انہوں نے عدالت سے استداع کی کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر کیس کی جلد سماعت کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو بھی ختم کرنے کا حکم دے،،عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر عائد اعتراض ختم کر دیا اور درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لیا۔