حوثی باغی جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں‘ سعودی عرب

ہفتہ 16 مئی 2015 08:28

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء) سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں حوثی باغی جنگ بندی کا احترام کریں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی اتحادی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے اگر سیز فائر کی خلاف ورزیاح جاری رہیں تو پانچ روزہ سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد جاری نہیں رہ سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ فائر بندی کے دوسرے روز بھی باعیوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی جو ناقابل قبول ہے۔

متعلقہ عنوان :