پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر کی اہلیہ اور بھتیجی کا پٹواری پر حملہ، ریکارڈ چھین لیا، خواتین نے ریکارڈ اے سی کے حوالے کر دیا، وقوعہ کی سر سر ی سما عت کر کے پٹواری اللہ ڈتہ معطل ، وصولی کیلئے اسکے ڈیرے پر گیا تو دو تین نامعلوم عورتوں نے مجھ پر حملہ آ وو ر ہو کر سر کاری ریکارڈ چھین لیا،پٹواری کی درخواست پر مقدمہ درج

ہفتہ 16 مئی 2015 08:22

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء) تحر یک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ کی بھتیجی اور حسنین مترو کی اہلیہ نے کروڑوں روپے کی زرعی ارا ضی کا انتقال کر نے کے موقع پر پٹواری پر حملہ آ وور ہو کر ریکا رڈ چھین لیا اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی میاں محمد ریاض کے حوالے کردیا اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے شام کے وقت وقوعہ کی سر سر ی سما عت کر کے پٹواری اللہ ڈتہ کو معطل کردیا اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا ادھر پٹواری کی تحریر ی شکا یت پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی میں مترو پولیس کو اس وقو عے کی ایف آ ئی آ ر در ج کر نیکا حکم دیا پٹواری نے ایف آ ئی آ ر میں مترو کے زمیندار حسنین مترو پر الزام عائد کیا کہ میں وصولی کیلئے اسکے ڈیرے پر گیا تو دو تین نامعلوم عورتوں نے مجھ پر حملہ آ وو ر ہو کر سر کاری ریکارڈ چھین لیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے مترو پولیس کو مقد مہ درج کر نیکاحکم دیا پولیس نے حسنین مترو اور دو تین نامعلوم عو رتوں کیخلا ف زیر دفعہ 186/148/149ت پ مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اس بارے میں اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد ریاض سے اس وقوعہ کے بارے میں دریافت کیا کہ دو عورتوں نے مجھے دفتر آ کر شکایت کی کہ پٹواری اللہ ڈتہ میرے خاوند کیساتھ مل کر میرے نابالغ بچوں کی پانچ چھ ایکڑ ارا ضی جعلی انتقال کرنا چاہتا جسکا مجھے علم ہوا اور میں نے پٹواری سے دریافت کیا تو وہ ریکارڈ چھوڑ کر فرار ہو گیا جس پر میں پٹواری حلقہ متر و کو معطل کردیا ہے اور پٹواری کی تحریری شکا یت پر ریکارڈ کے بارے میں ایف آ ئی آ ر درج کر نیکی سفارش کردی ہے ادھر انجمن پٹواریان میلسی کے صدر چوہدری محمد شریف نے اللہ ڈتہ پٹواری کو دوسری بار بحال کرانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر میلسی کو ہڑتال اور راست اقدام کی دھمکی دیتے ہوئے دو بارہ پٹواری کو بحال کیا ہے زمیندار حلقوں نے پٹواری کیساتھ رونما ہونیوالے اس واقع کی اعلیٰ سطح انکو ائری کا مطالبہ کرتے ہوئے میرٹ پر تفتیش کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ آ ئے دن اس پٹواری کی غیر ذمہ دارانہ پر یکٹس کی حو صلہ شکنی ممکن ہو سکے انجمن پٹواریان میلسی کے صدر چوہدری محمد شریف گنتی کے رویے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس رویے کی بنا پر ریونیوریکا رڈ کمپیو ٹر رائیزڈ کر نیکا نظام رائج کیا ہے تاکہ ایسی مجر مانہ پر یکٹس کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ ممکن ہو سکے اللہ ڈتہ پٹواری کے موبائل فون پررابطے کی کوشش کی گئی لیکن موبائل اٹینڈ نہیں ہو رہا یہ بات قابل ذ کر ہے پٹواری اللہ ڈتہ چند ماہ قبل شدید بد عنوانیوں ،بر ضابطگیوں کی بنا پر یونین نے بحال کرایا تھا اور اب پھر یونین اسسٹنٹ کمشنر کو مختلف اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مبینہ طور پر بلیک میل کرر ہی ہے جوکہ قابل مزمت اقدام ہے ۔