سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے پی کے 56 مانسہرہ میں ضمنی انتخابات روکدیئے

ہفتہ 16 مئی 2015 08:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر پی کے 56 مانسہرہ میں ضمنی انتخابات روک دیئے ہیں ۔مانسہرہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن آٹھ جون کو ہونا تھے پی ایم ایل این کے منحرف رکن وجہیہ الزمان خان کی نااہلی پر نشست خالی ہوئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پی کے 56مانسہرہ میں ضمنی انتخابات روک دیئے اور جاری کیا گیا شیڈول واپس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

مانسہرہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر پی ایم ایل این کے منحرف رکن وجیہہ الزمان خان کیخلاف ریفرنس دائر ہونے پر الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا اور حلقے میں آٹھ جون کو ضمنی انتخابات ہونا تھے جس کے بعد وجہیہ الزمان خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اورضمنی انتخابات روکنے کی استدعا کی جسے سپریم کورٹ نے منظور کیا تھا بعد ازاں الیکشن کمیشن نے جمعہ کو حلقہ پی کے 56مانسہرہ میں ضمنی انتخابات کیلئے جاری کیا جانے والا شیڈول واپس لے لیا ہے ۔