جاپان،بیوی کی لاش ٹائلٹ میں بہانے کی کوشش کرنیوالاشخص گرفتار

پیر 25 مئی 2015 06:35

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء)ایک جاپانی شخص نے اپنی مری ہوئی بیوی جس سے وہ متنفر تھا کی چتا کی راکھ کو ایک سپرمارکیٹ کے بیت الخلاء میں بہانے کی کوشش کرنے کے بعد خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے،یہ بات گزشتہ روز ملنے والی اطلاعات اور پولیس سے معلوم ہوئی ہے۔68سالہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس نے گزشتہ ماہ اپنی بیوی کی چتا جلانے کے فوری بعد اس کی راکھ ٹوکیو سپرمارکیٹ کے ایک بیت الخلاء میں بہایا تھا۔

راکھ اور ایک انسانی تھوڑی سمیت ٹوٹی ہوئی ہڈیاں برآمد ہونے کے بعد پولیس کو اطلاع دے دی گئی،لیکن وہ خراب حالت میں ہونے کے باعث واقع کی وضاحت نہیں کرسکتی تھی،حتی کہ اس شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا،اس بات کی اطلاع یومیوری شمبن نے دی ہے۔اخبار کے مطابق وہ اپنی ناخوشگوار شادی کے برسوں میں اپنی شریک حیات کے لئے آزردگی محسوس کرتا تھا۔

(جاری ہے)

اس شخص جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے کا کہنا ہے کہ میں اس سے شدید نفرت کرتا تھا،اس کے مرنے سے قبل میری زندگی دکھ بھری تھی۔اس کی بیوی ایک بیماری کے باعث64سال کی عمر میں انتقال کرگئی ہے۔ٹوکیو کے ایک پولیس اہلکار نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ پولیس اب اس شخص پر انسانی لاش کی بے حرمتی کرنے کا فرد جرم عائد کرنے کا سوچ رہی ہے کیونکہ ایسی راکھ صرف منظور شدہ جگہوں پر ہی بکھیری جاسکتی ہے۔