صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،شہباز شریف، نوجوانوں کو بااختیار بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر استوار کیا جا سکتا ہے، ہزاروں نوجوانوں کو اربوں روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے ،گفتگو

پیر 25 مئی 2015 06:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی تقسیم کے لئے انتہائی شفاف نظام تشکیل دے دیا گیا ہے اور صوبے میں روزگار کے 40 لاکھ مواقع پیدا کرنا پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور نوجوانوں کو بااختیار بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر استوار کیا جا سکتا ہے۔ لاہور میں منعقد تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنا روزگار سکیم کے تحت آج سے گاڑیوں کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ شروع ہونا پنجاب حکومت کی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت 50 ہزار افراد کو گاڑیاں دی جائیں گی جس سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور گاڑیاں تقسیم کرنے کا عمل انتہائی شفاف ہے اور سفارشوں سے پاک ہے۔ پنجاب حکومت کا ہدف 40لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے جس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنا کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر استوار کیا جا سکتا ہے ور اس سلسلے میں اپنا روزگار کے تحت ہزاروں نوجوانوں کو اربوں روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے ہیں جس سے ان کے گھروں میں خوشحالی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :