ماڈل ایان علی کا اڈیالہ جیل میں خواتین اور بچوں کی بیرکوں کا دورہ ، تحائف تقسیم کئے

پیر 25 مئی 2015 06:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی نے اڈیالہ جیل میں خواتین اور بچوں کی بیرکوں کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے بچوں اور خواتین میں تحائف بھی تقسیم کئے ہیں اور جیل میں ایک فلاحی ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جیل حکام کے قریبی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ہفتے کے روز ماڈل ایان علی نے اڈیالہ جیل میں قید خواتین اور بچوں کی بیرکوں کا دورہ کیا ہے اور ان کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جیل حکام سے استدعا کی ہے کہ وہ جیل میں ایک فلاحی ادارے کے قیام بارے منصوبہ بنا کر دیں جس کے تمام تر اخراجات وہ اپنی ذاتی جیب سے ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :