لاہور، 5 بچوں کے باپ نے دوسری شادی کے چکر میں بیوی بچوں کو گھر سے نکال باہرکیا‘بیوی کے احتجاج پر زندہ جلانے کی کوشش

پیر 25 مئی 2015 06:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) پانچ بچوں کے باپ نے دوسری شادی کے چکر میں بیوی بچوں کو گھر سے نکال باہرکیااوراحتجاج کرنے پر بیوی بچوں کو زندہ جلانے کی بھی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقہ کے رہائشی محمد فیاض نے دوسری شادی کی خاطر اپنی بیوی (ک) کو پانچ بچوں سمیت گھر سے نکال دیا۔ ایک سال قبل بھی بچوں کو بیوی سمیت زندہ جلانے کی کوشش کی جسے اہل محلہ نے ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

فیاض کی بیگم نے انصاف کے حصول کے لیے وزیر اعلیٰ سیل میں درخواست دے دی ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ میرا خاوند محمد فیاض عیاش اور جواری ہے وہ پیسوں کی خاطر بارہا مرتبہ مجھ پر تشدد کر چکا ہے۔ پہلے ماں باپ سے پیسے لا کر اپنے بچوں کاپیٹ پال رہی تھی اب فیاض نے دوسری شادی کی خاطر مجھے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سے اپیل میں کہا گیا ہے کہ میرے بچوں کے مستقبل کو ضائع ہونے سے بچایا جائے اور مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :