ایران پرحملے کی صورت میں حزب اللہ کے میزائل تل ابیب اور حیفا کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،ایران کی حزب اللہ کے ذریعے اسرائیل کو’سبق سکھانے‘ کی دھمکی

پیر 25 مئی 2015 06:32

تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء ) ایران نے اسرائیل کو یہ دھمکی دی ہے کہ تہران پر حملے کی صورت میں حزب اللہ کے ذریعے اسرائیل کو سبق سکھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تہران کی حلیف لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے پاس 80 ہزار میزائل تیار حالت میں موجود ہیں۔

اگر اسرائیل کی جانب سے ایران پرحملے کی حماقت کی گئی تو حزب اللہ کے ہزاروں میزائل تل ابیب اور حیفا کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ایرانی عہدیدار کا یہ دھمکی آمیز بیان اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون کی دھمکی کا جواب ہے۔ یعلون نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے متنازعہ جوہری پرگرام کی وجہ سے ایران پر حملے کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :