ملائیشیا ،تھائی لینڈ کی سرحد کے نزدیک اجتماعی قبردریافت

پیر 25 مئی 2015 06:37

کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء)ملائیشیا کے شمالی علاقے میں اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی طور پرمنتقل ہونے والے افراد کی لاشیں ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ملائیشین وزیرداخلہ نے بتایا ہے کہ اجتماعی قبر تھائی لینڈ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے کیمپ کے قریب دریافت ہوئی ، حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والے غیر قانونی تارکین وطن ہوسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :