پاکستان میں 48 فیصد لڑکے اور لڑکیاں محض شوقیہ ڈاکٹرز ہیں ، خدمت کے جذبے سے لیس لڑکوں اور لڑکیوں کی تعداد صرف 17 فیصد ہے، رپورٹ

پیر 25 مئی 2015 06:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) پاکستان میں 48 فیصد نوجوان لڑکے اور لڑکیاں محض شوقیہ ڈاکٹرز بن رہے ہیں جبکہ خدمت کے جذبے سے لیس نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی تعداد صرف 17 فیصد ہے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں لڑکے اور لڑکیوں کا زیادہ سے زیادہ ڈاکٹرز بننے کی وجہ خدمت نہیں محض شوق ہے جس کی وجہ سے وہ ڈاکٹر بننے کے بعد بطور مسیحا خدمات سرانجام نہیں دیتے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ یہ شوقیہ بننے والے ڈاکٹرز پاکستان میں دور دراز اور دیہی علاقوں میں بھی اپنی ڈیوٹی لگانے پر سرکاری نوکری سے خود کو الگ کرنا بہتر سمجھتے ہیں اور بھاری معاوضوں پر بیرون ملک چلے جاتے ہیں جو نہیں جا پاتے وہ آئے روز حکومت کو مظاہروں سے پریشان کرتے رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :