بھارت ،فصل تباہ ہونے پر کسان نے بچے گروی رکھ دیے، دونوں بچوں کے بدلے 16 ہزار روپے ملے جس سے پانی کی موٹرخریدی ، کسا ن

پیر 25 مئی 2015 06:34

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء )بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں بے موسم کی بارشوں اور ژالہ باری سے متاثر ہونے والے ایک کسان نے اپنے دو بیٹوں ٹیسو اور بیجو کو ایک گڈر یے کے پاس گروی رکھ دیا۔مدھیہ پردیش کے علاقے نماڑ انچل میں جب سرکاری حکام کو 13 سالہ ٹیسو اور 11 سالہ بیجو کو گروی رکھے جانے کا علم ہوا تو وہ حیران رہ گئے۔ ضلع کھرگون کے موہن پورا گاوٴں کے لال سنگھ بھلالا نے برطانوی نشریاتی ادار ے کو بتایا کہ ’مرچ کی فصل سے پہلے 60 ہزار کا قرض لیا تھا۔

پہلے مرچ بعد میں گیہوں کی فصل بھی برباد ہو گئی۔‘لال سنگھ بھلالا کے مطابق، ’تین ایکڑ زمین پر ٹیوب ویل لگانے کے لئے پیسے کم پڑ گئے، لہذا دونوں لڑکوں کو گڈریے بھرو کے پاس ایک سال کے لیے گروی رکھ دیا۔

(جاری ہے)

‘انھوں نے بتایا کہ بھرو نے اس کے بدلے جو 16 ہزار روپے دیے ان پیسوں سے موٹرخریدی گئی۔لال سنگھ اور مونی بائی کے دونوں بیٹوں کے علاوہ اسی گاوٴں موہن پورہ کے ایک رشتہ دار کا بیٹا بھی نو ماہ پہلے بھرو کے پاس گروی رکھا تھا۔

اس بچے کے بھرو نے 12 ہزار روپے دیے تھے۔چائلڈ لائن نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ہردا پولیس نے بھرو کے ڈیرے کی تلاشی لی تو ایک بچہ اور ملابھرو کا ڈیرہ باناپور، ضلع ہردا میں تھا۔ بچے ان کی بھیڑیں چراتے تھے۔ کئی بار کھانا نہیں دیا جاتا تھا۔ مارپیٹ کی جاتی تھی۔لہذا لال سنگھ کے دونوں بچے بھاگ کر باناپور سے 47 کلو میٹر دور ضلع ہیڈکوارٹر ہردا پہنچ گئے.جہاں لوگوں نے انھیں چائلڈ لائن کے حوالے کر دیا۔

چائلڈ لائن نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ہردا پولیس نے بھرو کے ڈیرے کی تلاشی لی تو ایک بچہ اور ملا۔بھرو گڈرئیے نے تفتتش کے دوران ایک اور گڈریے کا نام بتایا اور کہا کہ اس کے قبضے میں بھی دو بچے ہیں۔ تلاشی لینے پر وہ دونوں بچے بھی برآمد ہو گئے۔تاہم کھرگون ضلعے کے کلیکٹر نیرج دوبے کا کہنا ہے کہ ’جب میں دونوں بچوں بیجو اور ٹیسو کے گاوٴں پہنچا تو اس دن بھی ان کے والد نشے میں دھت تھے۔

متعلقہ عنوان :