مہاجرین ’ذہنی بیمار‘ ، ملکی تشخص کو خراب کر رہے ہیں، بنگلہ دیشی وزیراعظم

پیر 25 مئی 2015 06:37

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء)بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے غربت سے تنگ آ کر ترک وطن کر کے دیگر ممالک کی جانب رخ کرنے والے مہاجرین کو ’ذہنی بیمار‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے ملکی تشخص خراب ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے حکام سے کہا کہ وہ مہاجرین کو ملک سے نکلنے سے روکیں اور انسانی اسمگلروں کا قلع قمع کر دیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سینکڑوں روہنگیا اور بنگلہ دیشی شہری بہتر مستقبل کی تلاش میں کشتیوں کے ذریعے غیرقانونی طور پر دیگر ممالک کی جانب رخ کر رہے ہیں اور سینکڑوں افراد سمندری لہروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ ساڑھے تین ہزار سے زائد مہاجرین کو ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ نے سمندر میں ریسکیو کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے اپیل کی ہے کہ ان مہاجرین کو پناہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :