کراچی ،موبائل فونزکے کوڈ کھولنے والے منظم گروہوں کی مو جو دگی کا انکشا ف

پیر 25 مئی 2015 06:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) کراچی کے علاقے صدر عبداللہ ہارون روڈ کی موبائل مارکیٹوں میں موبائل فونزکے کوڈ کھولنے والے منظم گروہوں کے انکشاف کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہوگئے صدرعبداللہ ہارون روڈ کی موبائل فونزمارکیٹوں مختلف قسم کے گروہ سرگرم ہوگئے ہیں جوکہ چوری وچھینے ہوئے موبائل فونزکم قیمتوں پرخرید کران اسمارٹ فونزکے لاک اورکوڈ بآسانی کھول لیتے ہیں جبکہ یہ گروہ آئی فون کے آئی کلاؤڈ کے کوڈ بھی بآسانی کھول لیتے ہیں اورپھران کی باڈی تبدیل کرکے ان کو نیاکردیتے ہیں ،ذرائع کے مطابق مارکیٹوں میں اس گروہ نے اپنے ڈبے بنواکررکھے ہوئے ہیں اورای ایم ای آئی نمبربھی تبدیل کردیتے ہیں اس گروہ کا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سراغ لگالیاہے اوران کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیاہے اورگذشتہ روز بھی 12افرادکو موبائل مارکیٹ سے حراست میں لے لیاگیاتھا،کیڈاکے سابق صدرادریس میمن کا کہناتھاکہ مارکیٹ میں ہرقسم کے دکاندارموجودہیں اورجن کو رینجرزنے حراست میں لے تھاان میں سے کئی کوپوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :