ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر گیا،بجلی کی طلب 16 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار صرف 11 ہزار میگاواٹ تک رہ گئی، ایندھن کی کمی کے باعث متعدد پاور پلانٹس بند

پیر 25 مئی 2015 06:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) ملک بھر میں گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ۔ بجلی کا شارٹ فال 5000 میگاواٹ تک پہنچ گیا ۔ بجلی کی طلب 16 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار صرف 11 ہزار میگاواٹ تک رہ گئی ہے ۔ ایندھن کی کمی کے باعث متعدد پاور پلانٹس بند ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی 18 سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ ملک میں بجلی شارٹ فال 5000 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے رپورٹس کے مطابق شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے تک غیر اعلانی لوڈشیڈنگ جاری ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی شدید مشکلات درپیش ہیں محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے سے مزید شارٹ فال بڑنے کا امکان ہے ۔

جس ملک میں گرمیوں میں مزید لوڈشیڈنگ ہو سکتی ہے دوسری طرف اتوار کے روز سندھ پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم شدت ریکارڈ کی گئی ہے پنجاب اور سندھ کے کئی علاقں میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :