عراق شام سرحد پر داعش کا اہم بارڈکراسنگ کے عراقی حصے پر قبضہ

پیر 25 مئی 2015 06:35

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء)دولت اسلامیہ گروپ نے شام کے ساتھ اہم بارڈر کراسنگ کے عراقی حصے پر قبضہ کرلیا ہے،جہاں سے سرکاری فورسزنکل گئی ہیں،یہ بات ایک پولیس آفیسر اور ایک صوبائی اہلکار نے بتائی۔ایک پولیس کرنل نے کہا کہ داعش(آئی ایس) نے آج علی الصبح عراق اور شام کے درمیان سرحد پر الولید چوکی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،جہاں سے فوج اور عراقی بارڈر پولیس کے دستوں کا انخلاء ہوگیاہے،جہادیوں نے تین روز قبل شامی حصے،جسے التناف کے طور پر جانا جاتا ہے،پر قبضہ کرلیا تھا اور انبار صوبے میں دورافتادہ چوکی پر تعینات عراقی فورسز کو انتہائی خطرے سے دوچار کردیاتھا۔

پولیس کرنل نے کہا کہ الولید پر سرکاری فورسز نے عارضی طور پر اردن کے ساتھ قریبی تریول بارڈر کی طرف انخلاء کیا ہے،آئی ایس جنگجوؤں نے گزشتہ سال انبار اور شام کے درمیان ایک اور بارڈر کراسنگ پر قبضہ کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے درمیان ایک اور کراسنگ مزید شمال میں ہے اور کردش فورسز کے کنٹرول میں ہے۔انبارکے بارڈرکمیشن کی سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ سرکاری فورسز کا الولید چوکی سے انخلاء ہوگیا تھا۔سعاد جاسم نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کیلئے کوئی فوجی مدد نہیں تھی اور وہاں کراسنگ کے تحفظ کیلئے کافی اہلکار موجود نہیں تھی،انہوں نے بتایا کہ داعش کا اب دونوں اطراف پر کراسنگز پر قبضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :