گجرات، بااثر افراد نے محنت کش پر پالتو شکاری کتے چھوڑ دیئے ، محنت کش شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی ہسپتال منتقل،مقدمہ درج

پیر 25 مئی 2015 06:31

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) گجرات کے علاقے پرانا گورالہ میں بااثر افراد نے محنت کش پر بالتو شکاری کتے چھوڑ دیئے ہیں۔ محنت کش شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 12 افراد کے خلاف تھانہ صدرمیں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز گجرات کے علاقے پرانا گورالہ میں بااثر افراد نے مچھر مار اسپرے کرنے کی پاداش میں محنت کش مدثر نامی شخص پر پالتو شکاری کتے چھوڑ دیئے جس سے مدثر شدید زخمی ہوگیا ہے۔

واقع کے بعد محنت کش مدثر کو شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی ہسپتال کردیا ہے جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے محنت کش مدثر کی مدعیت میں 12 افراد کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :