بلاول بھٹو نے ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات کی سندھ حکومت سے تفصیلات مانگ لیں

پیر 25 مئی 2015 06:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) سندھ میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ذوالفقار مرز ا کے خلاف مقدمات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت سے رابطہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار مرزا کے حوالے سے تمام تر معاملات پر سندھ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور تمام تر تفصیلات ان تک پہنچائی جا رہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ فہمیدہ مرزا کی درخواست پر نوٹس لینا چاہتے ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے انہوں نے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ رواں ہفتے وہ سندھ حکومت کی بریفنگ کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلے کریں گے ۔