کراچی میں چنیسرگوٹھ سے3 افرادکی لاشیں برآمد،میٹھادر میں ڈکیتوں اور پولیس مقابلے میں 4ملزمان ہلاک

پیر 25 مئی 2015 06:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء)کراچی کے علاقے محمود آباد میں چنیسر گوٹھ سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تینوں افراد کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چنیسر گوٹھ میں قتل کیے گئے افراد میں سے دو کی شناخت سلیم اللہ اور طلحہ سے ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں افراد کا شہر کے مختلف تھانوں میں کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔

تینوں افراد کا تعلق ملیر کے عادل کشمیری گروپ سے تھا۔ ادھر کراچی کے علاقے میٹھادر میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈکیتوں اور پولیس کے ساتھ مقابلے میں 4ملزمان ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سٹی فدا حسین جانوری کے مطابق پولیس کو 15پر اطلاع ملی کہ میٹھادر کے علاقے اولڈ کوئنز روڈ پر کچھ ملزمان اسلحے کے زور پر گاڑیاں روک کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں۔

جس پر علاقہ کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے علاقے کا گھیراؤ کیا، ملزمان نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینی گئی رقم اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :