پاک بھارت سیریز بھارت میں کرانے کی اطلاعات افواہیں ہیں،پاک بھارت سیریز دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگی،پی سی بی

پیر 25 مئی 2015 06:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز بھارت میں کرانے کی اطلاعات افواہیں ہیں،معاہدے کے تحت پاک بھارت سیریز دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت سیریز یو اے ای یا کسی متفقہ مقام پر کھیلی جائے گی،بھارتی بورڈ نے ابھی تک کسی متبادل جگہ کی تجویز نہیں دی،بھارت میں سیریز کرانے کی اطلاعات افواہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسل گروپ کے ساتھ معاملے کے حل کیلئے بھی پرامید ہیں

متعلقہ عنوان :