تارکین وطن کا معاملہ، آسٹریا اور ہنگری کے مابین سفارتی کشیدگی

جمعرات 25 جون 2015 09:13

ہنگری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء)ہنگری کی جانب سے مہاجرین کو قبول کرنے کے یورپی معاہدے کی منسوخی پر پڑوسی ملک آسٹریا نے شدید احتجاج کیا ہے۔ آسٹریئن حکام نے ہنگری کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا ہے۔ آسٹریا نے یورپی کمیشن سے ہنگری کے اس اقدام کی قانونی حیثیت کی وضاحت کا بھی مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

ہنگری نے گزشتہ روز مہاجرین کو پناہ دینے کے ڈبلن معاہدے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بوڈاپسٹ کے مطابق سیاسی پناہ دینے کے نظام پر بہت زیادہ بوجھ ہے اور مزید افراد کو پناہ دینے کی گنجائش بھی ختم ہو چکی ہے۔ ڈبلن معاہدے کے تحت کسی بھی مہاجر کو یورپی یونین کے اْسی ملک میں پناہ دی جائے گی، جس میں وہ سب سے پہلے داخل ہو گا۔