آج میرا خواب پورا ہونے جارہاہے ، جب پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا تو طے کرلیا تھا 100ٹیسٹ میچز لازمی کھیلوں گا ، یونس خان ،100ٹیسٹ میچ کھیلنا ہر کرکٹر کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے ، پوری ٹیم چاہیے گی یہ میچ یونس خان کیلئے یادگار ہو ، مصباح الحق

جمعرات 25 جون 2015 08:36

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے آج اپنا 100ٹیسٹ میچ کھیل کر پاکستان کی جانب سے پانچویں کھلاڑی بن جائینگے جنہوں نے 100ٹیسٹ میچ کھیلیں ہیں ۔اپنے 100 ویں ٹیسٹ کھیلنے پر تبصرہ کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا خواب تھا جو پورا ہونے جا رہا ہے کیونکہ جب انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا تو اسی وقت طے کر لیا تھا کہ 100 ٹیسٹ کھیلیں گا اوراب ان کی خواہش پوری ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر کا اختتام اپنے عروج پر کرنا چاہتے ہیں جب کہ انہیں ابھی بہت سے مقاصد پورا کرنے ہیں جو جلد سب کے سامنے آجائینگے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ 100 میچ کھیلنا ہر کرکٹر کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے، یونس خان ٹیم میں انتہائی قیمتی اور اچھی چیزیں لے کر آئے اور پوری ٹیم چاہے گی کہ ان کے 100ویں ٹیسٹ کو یادگار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ٹیم کے انتہائی اہم رکن ہیں۔

متعلقہ عنوان :