جان کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں روزہ توڑ دینا چاہئے ،مفتی منیب الرحمان،ناقابل برداشت گرمی کے باعث توڑے گئے روزے کی صرف قضا لازم ہے،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

جمعرات 25 جون 2015 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء)رویت ہلال کمیٹی کے چےئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ جان کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں روزہ توڑ دینا چاہئے اورناقابل برداشت گرمی کے باعث توڑے گئے روزے کی صرف قضا لازم ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز رویت ہلال کمیٹی کے چےئرمین مفتی منیب الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انسانوں کیلئے آسانی چاہتا ہے دشواری نہیں اس لئے اگر انسان کو روزہ رکھنے سے جان کا خطرہ لاحق ہو تو اس کو روزہ توڑ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جان بچانے کیلئے اللہ تعالیٰ کی عطاء کی ہوئی ہر رعایت پر عمل کرنا چاہئے اوراگرجان کو خطرہ ہو تو اپنی زندگی اور اپنے آپ پر ظلم نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ناقابل برداشت گرمی کے باعث توڑے گئے روزے کی صرف قضا لازم ہے،اگر گرمی کی وجہ سے جان کا خطرہ لاحق ہو تو روزہ چھوڑ دیں اور بعد میں قضا ادا کریں

متعلقہ عنوان :