روس کے ساتھ اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، نیٹو

جمعرات 25 جون 2015 09:13

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی وزاراء دفاع کے اجلاس میں روس کے خلاف مزید فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔ اس تحاد کے سکریٹری جنرل ڑینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یہ اتحاد روس کے ساتھ اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ان کے بقول البتہ یوکرائن میں روسی جارحیت کا مقابلہ ضرور کیا جائے۔ ان کا یہ بیان نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے قبل سامنے آیا۔ اسٹولٹن برگ کے مطابق نیٹو کے سرعی الحرکت دستوں کی تعداد کو تیس ہزار سے بڑھا کر چالیس ہزار کر دی جائے گی۔ یہ اجلاس چوبیس اور پچیس جون کو برسلز میں ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :