شمالی نائجیریا میں بوکو حرام کا حملہ، کم از کم چالیس ہلاکتیں

جمعرات 25 جون 2015 09:14

بورنو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء)بوکو حرام کے ایک مبینہ حملے میں چالیس افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی نائجیریا کی بورنو ریاست کے دو دیہات میں حملہ آوروں نے گھروں کو نذر آتش کیا اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے کم از کم چالیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار تھے اور لوگوں کو نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔ اس واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم شک ہے کہ اس کے پیچھے بوکو حرام کا ہاتھ ہے۔ مقامی پولیس نے حملے کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :