ریحام خان کی گاڑی کا مری میں چالان

جمعرات 25 جون 2015 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا مری میں گاڑی کا چالان ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان سیر وتفریح کیلئے مری پہنچیں جہاں پر ریحام خان نے مری میں مال روڈ پر گاڑی غلط پارک کی تو ٹریفک وارڈن نے ریحام خان کو 300 روپے کا چالان ہاتھ میں پکڑا دیا ریحام نے مختلف وضاحتیں پیش کرنے کی کوشش کی مگر ٹریفک وارڈن نے ایک بھی نہ سنی بعد ازاں ریحام خان چالان لیکر مال روڈ سے چلیں گئیں ۔

متعلقہ عنوان :