لاہور،لیاقت آباد کے علاقے کیو بلاک میں گھر سے تین بچوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں برآمد

جمعرات 25 جون 2015 09:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء) لیاقت آباد کے علاقے کیو بلاک میں گھر سے تین بچوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں پولیس نے پانچوں لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کیو بلاک میں رہائش پذیر محمد بشارت پتوکی کی کے علاقے میں کاشتکاری کرتاتھا اور اس کا اکثر اپنی بیوی فائز ہ سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا دو تین دن قبل میاں بیوی کا کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر بشارت نے طیش میں آکر بیوی فائرزہ ،تین بچوں آٹھ سالہ عبداللہ، چھ سالہ عبدالحادی اور پانچ سالہ حبیبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد میں خود کنپٹی پر گولی مارکر خودکشی کرلی واقعہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پولیس مقامی موقع پرپہنچ گئی ۔

افسوسناک واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس کے مطابق قتلوں کی وجہ لڑائی جھگڑا ہے یا کوئی اور تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ذرائع کے مطابق پانچ لاشوں کی گلی میں بدبوآنے پر معلوم ہوا پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں دو تین روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔کیونکہ گھر کا مرکزی درواز اندر سے بند تھا ۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیا ۔

متعلقہ عنوان :