عدالتی نوٹسز کی تعمیل نہ کرنے پر عدالت کااداکارہ صوفیہ مرزا گرفتار کرنے کا حکم

جمعرات 25 جون 2015 09:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء) لاہور کی سیشن عدالت نے فاطمہ نامی بچی کو اغوا کرنے کے مقدمے میں عدالتی نوٹسز کی تعمیل نہ کرنے پر اداکارہ صوفیہ مرزا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے روبرو مقدمے کے مدعی نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ صوفیہ مرزا نے تین سال قبل فاطمہ نامی لڑکی کو اغوا کیا جس پر اسکے خلاف تھانہ سول لائنز میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تین سال گزرنے کے باوجود صوفیہ مرزا نہ تو اس مقدمے میں خود پیش ہو رہی ہیں اور نہ ہی انکے وکیل عدالتی نوٹسز کی تعمیل کر رہے ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ قانون کے مطابق کیس کا جلد فیصلہ کا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جا سکیں۔جس پر عدالت نے عدالتی نوٹسز کی تعمیل نہ کرنے پر اداکارہ صوفیہ مرزا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔عدالت نے تھانہ سول لائن پولیس کو تیرہ جولائی کو اداکارہ صوفیہ مرزا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔