مقتول پروفیسر وحیدرالرحمان کے لواحقین کودی جانے والی امدادی رقم میں کمی کردی گئی

جمعرات 25 جون 2015 09:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء) جامعہ کراچی کے مقتول اسٹنٹ پروفیسر وحیدرالرحمان عرف یاسررضوی کے لواحقین کودی جانے والی امدادی رقم میں کمی کردی گئی،حکومت سندھ نے پروفیسروحیدالرحمان کے لواحقین کوڈیڑھ کروڑروپے دینے کاوعدہ کیاتھا لیکن وزیراعلی ہاؤس کی جانب سے جامعہ کراچی کوخط لکھاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقتول پروفیسر کے لواحقین کواب صرف 15لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے اساتذہ نے 15لاکھ روپے کی امدادی رقم کومذاق قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد سندھ بھر کی جامعات میں احتجاج کیاجائے گا۔