فرانسیسی صدر کی جاسوسی نہیں کر رہے، وائٹ ہاوٴس

جمعرات 25 جون 2015 09:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء)امریکا نے فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کے رابطوں کی جاسوسی کی تردید کی ہے۔ امریکا کے نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھاکہ نہ تو صدر اولانڈ کے رابطوں پر نظر رکھی جا رہی ہے اور نہ ایسا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ آیا ماضی میں ایسا کچھ ہوتا رہا ہے یا نہیں۔ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے باہر اس وقت تک جاسوسی نہیں کی جاتی جب تک قومی سلامتی کے لیے اس کی جائز اور مخصوص ضرورت نہ ہو۔ ان کے بقول بین الاقوامی معاملات پر امریکا فرانس کے ساتھ قریبی تعلق رکھے ہوئے ہیں اور فرانس ایک ناگزیر ساتھی ہے۔