بھارت نے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو 77رنز سے شکست دیدی ،317رنز کے جواب میں پوری بنگال ٹیم 240رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ،شکست کے باوجود سیریز 2-1سے بنگلہ دیش کے نام ، بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 75، کپتان دھونی 69 رنز بنا کر نمایاں رہے ، بنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار 40 اور شبیر رحمان 43رنز بنا کر نمایاں رہے ، رائنا نے 3 ایشون نے 2 جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے پہلے دو میچوں میں بھارتی سوماؤں کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہونے والے مستفیض الرحمن صرف 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کرسکے ، بھارت کے رائنا کو شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ شاندار باؤلنگ پر بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

جمعرات 25 جون 2015 08:36

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء) بھارت نے بنگلہ دیش کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 77رنز سے شکست دے دی ،317رنز کے جواب میں بنگلہ دیش ٹیم 240رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، شکست کے باوجود تین میچوں کی سیریز بنگلہ دیش 2-1سے جیت لی ، شیکھر دھون 75، کپتان دھونی نے 69رنز بنا کر نمایاں رہے بنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار 40، لیتن داس 34اور شبیر رحمان نے 43رنز بنائے مگر ٹیم کی کشتی کو پار نہ لگاسکے ، رائنا نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رائنا کو شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ شاندار باؤلنگ پر بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

بنگلہ دیش کے شہر شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے اچھا ثابت نہ ہوا اور بھارت نے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 317رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا بھارت کی پہلی اننگز 39رنز پر گری جب روہت شرما 29 رنز بنا کر مستفیض الرحمن کا شکار بنے ، اوپنر شیکھر دھون 10چوکوں کی مدد سے 75رنز بنائے انہیں مشرفی مرتضی نے آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

بھارت کے دیگرکھلاڑیوں میں کپتان دھونی 69،رادیو 44، رائنا 38اور ویرات کوہلی صرف 25رنز بنا سکے ۔ پہلے دو میچوں میں بھارتی بیٹنگ کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہونے والے مستفیض الرحمن نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، مشرفی مرتضی نے 76رنز دیکر 3بھارتی سورماؤں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔317رنز کے ہدف میں بنگلہ دیش نے بیٹنگ شروع کی تو اسے ابتداء میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب 8کے مجموعی سکور پر تمیم اقبال صرف 5رنز بنا کرکلکرنی کا شکار بنے اس کے بعد سومیا سرکار اور لیتن داس نے ٹیم کی اننگز کو سنبھالا دیا اور ٹیم کا سکور 62پر پہنچا دیا سومیا سرکار 40 اور لیتن داس 34رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد آنے والے کھلاڑیوں میں شبیر رحمان نے بھارتی باؤلنگ کے سامنے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی 43رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے دیگر کھلاڑیوں میں مشفیق الرحیم 34، ناصر حسین 32رنز بنا کر نمایاں رہے ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 47اوورز میں 240رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی بھارت نے میچ 77رنز سے جیت لیا بھارت کی جانب سے کلکرنی نے 2رائنا نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

تیسرے میچ میں شکست کے باوجود تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں بنگلہ دیش نے سیریز 2-1سے جیت لی ۔ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے بارش سے متاثرہ میچ بنگلہ دیش نے بھارت کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت چھ وکٹوں سے ہرایا تھا۔میر پور میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :