دہشت گردی ،انتہا پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے‘ شہبازشریف،وزیراعظم نواز شریف تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں،ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کا مشن پورا کریں گے،وزیر اعلی پنجاب

جمعرات 25 جون 2015 09:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز یہاں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی -وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کئی زیادہ بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصیرت سے فیصلے کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔ قوم کے اتحاد سے دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کا مشن پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والو ں میں عامر حیات ہراج ، رانا بابرحسین، ملک ساجد حسین جوئیہ ، سردار محمد جمال خان لغاری، محمد ارشد خان لودھی ،افتخار احمد اور سردار خالد محمود واران شامل تھے- اس موقع پر ایم پی اے منشاء الله بٹ بھی موجود تھے-