کراچی میں بجلی بحران کے ہم ذمہ دارنہیں ،کے الیکٹرک کمپنی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ، کے الیکٹرک وفاق کے ماتحت ہے ، پھنسی تووہ ہمارے پاس آگئی،جناح ہسپتال دورہ کے دوران ہیٹ سٹروک سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کے بعدمیڈیاسے گفتگو

جمعرات 25 جون 2015 09:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء)وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی میں بجلی بحران کے ہم ذمہ دارنہیں ،کے الیکٹرک کمپنی ہے وہ وفاق کے ماتحت ہے ،کے الیکٹرک کمپنی پھنسی تووہ ہمارے پاس آگئی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جناح ہسپتال کراچی کے دوران کے دوران ہیٹ سٹروک سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں گرمی سے سینکڑوں افرادکے جاں بحق ہونے پرافسوس کرتاہوں،ہیٹ سٹروک سے اتنی اموات کی توقع نہیں تھی ،اورنہ ہمیں پہلے ہی آگاہ کردیاگیا،ہمیں کیاپتہ تھاکہ ہیٹ اسٹروک سے اتنے لوگ مرسکے ،کراچی میں گرمی کی لہرقدرتی آفت ہے ،اس میں کسی کاقصورنہیں ،حکومت اورمحکمہ صحت کی جانب سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گرمی کی شدت سے جوبھی لوگ جاں بحق ہوئے ان میں زیادہ ترتعدادمزدورطبقہ ہیں ۔

جناح ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مریضوں کے علاج میں بہترین کرداراداکرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیئے ،ہسپتال میں تمام ترضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک ہماری بات نہیں مانتی ،ذمہ دارہم نہیں ہیں کے الیکٹرک کمپنی ہے وہ وفاق کے ماتحت کام کررہی ہے ،یہ وفاقی ادارہ ہے اس کے باوجودہم اپناکرداراداکررہے ہیں ،کراچی کوبجلی کی فراہمی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں عام تعطیل کااعلان بجلی بچانے کیلئے کردیاہے ،افسران کے ائیرکنڈیشن بندہونے سے بجلی کے بحران میں کافی فرق پڑگیاہے ،کے الیکٹرک کمپنی میں پھنس گئی توہمارے پاس آگئے ،ان کی میرے ساتھ پہلی ملاقات تھی گزشتہ روزہمارے ساتھ ملاقات ہوئی