دریائے چناب کی بپھری موجیں جھنگ شہر کے حفاظتی بند سے ٹکرانے لگیں، شہری خوف و ہراس میں مبتلا دریا کنارے درجنوں دیہات زیر آب

منگل 14 جولائی 2015 09:13

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء )دریائے چناب کی بپھری موجیں جھنگ شہر کے حفاظتی بند سے ٹکرانے لگی شہری خوف و ہراس میں مبتلا دریا کنارے درجنوں دیہات زیر آب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھنگ شہر کے قریب سے گزرنے والا دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کے باعث پانی دریا کے کناروں سے نکل کر قریب جوار دیہات میں داخل ہو گیا ہے جس سے کئی ایکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے مکین محفوظ مکامات کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں دریاکی بے لگام موجیں اب جھنگ شہر کے حفاظتی بند سے ٹکرانے لگی ہے جس سے شہری شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو چکے ہیں متاثرین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے حسب معمول اس بار بھی نہ تو سیلابی ریلے بارے بروقت اطلاع دی ہے اور نہیں نقل مکانی کرنے میں کوئی مدد فراہم کی ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف صدر پاکستان ممنون حسین سے بروقت اطلاع نہ دینے اور امدادی سرگرمیاں محدود رکھنے پر متعلقہ محکموں کے افسران کو معطل کرکے معاملے کی تحقیق کے لیے ٹیم تشکیل دئیے جانے کا مطالبہ کیاہے